قصور،مخالفین نے کریانہ سٹور میں گھس کر مالک کو ڈنڈوں ،سوٹوں کے وار کرکے زخمی کر دیا

قصور،مخالفین نے کریانہ سٹور میں گھس کر مالک کو ڈنڈوں ،سوٹوں کے وار کرکے زخمی ...

قصور(بیوروروپورٹ)اڈہ شیخم میں مخالفین نے کریانہ سٹور میں گھس کر ایک شخص کو ڈنڈوں ،سوٹوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق الطاف حسین نے اڈہ شیخم میں کریانہ سٹور بنا رکھا ہے وہ حسب معمول اپنے سٹور پر بیٹھا ہوا تھا کہ اس کے مخالفین حیدر اورعظیم نے آکر ڈنڈوں ،سوٹوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی