قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہزاد اکبر

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہزاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شہر میں موئثر گشت کو یقینی بنائیں۔کسی بھی سیاسی جماعت کا کارکن جیت یا ہار کی صورت میں قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔ اسلحہ کی نمائش ، آتش بازی یا ہوائی فائرنگ کی صورت میں بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سیاسی جماعتوں کے کارکن جیت یا ہار کی صورت میں پُر امن رہ کر لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ جیت یا ہار کی صورت میں ہنگامہ آرائی یا خوشی کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کے علاوہ تھانوں کی گاڑیوں پر پولیس اہلکار شہر کے اہم مقامات پر گشت کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -