پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،17اشتہاریوں سمیت59 ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،17اشتہاریوں سمیت59 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، 17 اشتہاریوں سمیت59ملزمان گرفتارقبضہ سے ناجائز اسلحہ ، منشیات برآمد اور2856مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پو لیس نے17 اشتہاریوں اور02 عدالتی مفروران گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے346 لیٹرشراب،5789گرام چرس برآمدکی۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے34ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5 رائفل،29 پسٹل،63 کارتوس،16 میگزینز اور 856 گولیاں برآمد کیں اور 2856مسافروں کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے09گمشدہ بچوں رضوان، زیشان،زرگام،علی عباس، سلیم ، ریحان، محبت علی، عرشمان اورعمیر کو ان کے والدین سے ملوایا۔

مزید : علاقائی