ساندہ ، فیکٹری کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

ساندہ ، فیکٹری کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور(خبرنگار)ساندہ کے علاقہ میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 5میں واقع نجی فیکٹری میں دیوار اور چھت کی مرمت کا کام جاری تھا اس دوران اس کی چھت زوردار دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دب 35 سالہ محمد علی، 15 سالہ عثمان کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید : علاقائی