سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر منچلوں کی ون ویلنگ

سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر منچلوں کی ون ویلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگاتے رہے مقامی تھانوں کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہے کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا ۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے، دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی ء لگایا گیا، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -