سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشز نے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا

سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشز نے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر اور ایس ایس پی اسد سرفراز سمیت دیگر ایس پی صاحبان نے شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔اچھی ڈیوٹی نبھانے پر پولیس اہلکاروں کو نقد انعام دیئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ ہر پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں کو باہمت ہوکر قومی ذمہ داری ادا کرتے دیکھا۔ لاہور پولیس نے پروفیشنل پولیس ہونے کا ثبوت دیا۔ لاہور پولیس نے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے۔ ہر ووٹر کو مکمل جسمانی تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی۔تمام پولنگ اسٹیشنز کی لائیور مانیٹرنگ کیلئے ایس پی حضرات سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں فرائض سرانجام دیتے رہے۔تمام افسران و اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پولنگ میٹیریل کی باحفاظت ترسیل تک موجود رہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی ریزروز کو بھی الرٹ رکھا گیا۔پولیس نے عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات پر بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔

مزید : علاقائی