اوکاڑہ،بچوں کی لڑائی،خاتون نے ہمسائی کی ناک کاٹ دی
اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 5فور ایل میں بچوں کی معمولی لڑائی خاتون نے اپنے خاوند اور عزیزوں سے مل کر اپنی ہمسائی کی ناک تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالی، تھانہ صدر پولیس کے مطابق تھانہ کے علاقہ 5فور ایل کی رہائشی بیوہ روبی کے بچوں کا جھگڑا اس کی ہمسائی مصباح کے بچوں سے ہو گیا جس پر مصباح اس کے خاوند ارشاد نے اپنے دو عزیزوں ذیشان اور بلا ل کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے روبی کو شدید زخمی کر دیا اس دوران ملزمان نے تیز دھار آلے سے بیوہ خاتون روبی کی ناک کاٹ ڈالی اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس کے اے ایس آئی شیر محمد وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا پولیس نے میڈیکل کے بعد روبی کے بھائی منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمہ مصباح کو حراست میں لیتے ہوئے جیل بھجوا دیا جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔