صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق شا ہد رہ کے علا قہ میں ذوالفقا ر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ 40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس سی کے علاقے میں ہا رون کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو3لاکھ20ہز ار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ٹا ؤ ن شپ میں اظہر کے گھر سے تین ڈاکو1لاکھ60ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لٹن روڈ کے علاقے میں سر فر از کے گھر سے ڈاکو1لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ,سبز ہ زار کے علاقے میں جا وید کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ اورشفیق آ با دمیں ڈاکوؤں نے جمیل سے70ہزار کی نقد ی ،کو ٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے با بر سے80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔نو اب ٹا ؤ ن اورمغل پو رہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبا ل ،ٹبی سٹی ،شفیق آ با د ،با غبا نپو رہ ،مسلم ٹاون ،نو لکھا ،یکی گیٹ اور مستی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔