مقدمہ بازی کی رنجش،ملزمان نے معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا

مقدمہ بازی کی رنجش،ملزمان نے معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)سچاسودا میں مقدمہ بازی پر زخمی کئے جانے والا ریٹائرڈ معمرسکول ٹیچرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گیارھویں روز ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا،مقتول ریٹائرڈ سکول ٹیچر بشیر گجر کا ملزمان قصیر اقبال،وقاراقبال اورفیصل اقبال کے والد محمد اقبال سے مقدمات کی پیروی کرنے کی رنجش چلی آرہی تھی جس پر تینوں مذکورہ سگے بھائیوں نے اپنے والد محمد اقبال سے ہمشورہ ہوکر آہنی راڈوں کے پہ درپے وار کرکے سکول ٹیچر بشیر گجر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ٹانگیں اوربازو توڑ دیئے تھے جو 11روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے زاہد بشیر کی تحریری رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : علاقائی