ڈسکہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ڈسکہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگارتحصیل رپورٹر)دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ پنڈوریاں کا رہائشی اکمل خاں ولد امیر خاں ڈیرہ سے دودھ لے کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ پٹری نہر راوی لنک کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی گولی سر میں لگنے کی وجہ سے اکمل خاں موقع پر ہی دم توڑ گیاجسے پوسٹ مارٹم کے لیئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی کی رنجش بتائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -