شیخوپورہ: جائیداد کا تنازعہ ، ملزمان کا نوجوان پر زنجیروں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جائیداد کے تنازعہ پر سگے چچا نے چوکی جیون پورہ پولیس کے ساز باز کر کے بی اے کے طالب علم بھتیجے پر ظلم کے پہاڑ تورٹتے ہوئے نہ صرف زنجیروں سے باندھ کے وحشیا نہ تشدد کروایا بلکہ پولیس مقابلے اور چوری کے جھوٹے مقدمات بھی درج کروادیئے ،اس بات کا انکشاف محلہ کیپری پارک کے رہائشی نوجوان محمد عمران عابد نے ڈی پی اوشیخوپورہ کو دی جانے والی تحریری درخواست اور میڈیا کو اپنی رُداد سناتے ہوئے کیا، پنجاب سِول سیکر ٹریٹ میں ملازم میرے سگے چچا محمد افضل اشرف کے ساتھ ہماری جائیداد تقسیم کے سلسلے میں مقامی عدالت میں کیس چل رہا ہے مجھے کیس کی پیروی سے منع کر کے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اس نے سابق چوکی انچارج جیون پورہ سب انسپکٹر محمد الطاف ،ارشاد حسین،تنویر ،اور اویس ودیگر پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر مجھے گرفتار کر وایا جو تین روز تک زنجیروں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کرتے رہے اور پھر میرے اوپر جھوٹے پولیس مقابلے اور چوری کے مقدمات درج کروا ئے گئے اور ملزمان ذیشان ،جنید احمد ،علی رضا ،آفاق ،محمد نسیم اور منور حسین ودیگر نے آتش اسلحہ سے لیس ہوکر ہمارے گھر پر حملہ آور ہوکر مجھے اور میرے گھر والوں کو قتل کرنے کی خاطر فائرنگ کی جس سے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی آی جی رینج ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے داد رسی کو مطالبہ کیاہے۔
، علاوہ ازیں محکمہ پولیس کے زرائع نے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔