فیڈرل بورڈ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ’’آج‘‘ شروع ہوگی

فیڈرل بورڈ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ’’آج‘‘ شروع ہوگی

اسلام آباد (یواین پی) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ آج پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ کے مطابق چمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے تیرہ منسلک سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بحریہ کالج ای ایٹ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اے پی ایس ڈیفنس فیز ون، پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، آئی آئی یو آئی سکول آئی ایٹ تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ، او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور،پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ میانوالی شامل ہیں۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 16 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون انجام دے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی