کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد(آن لائن)ا ساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹ سال چیمپئن شپ میں پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگیا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچوں میں ہنزہ ڈیفنڈرز نے ویل کلب کو 3۔0 گول سے ہرایا۔
، اکبر کلب نے گلگت بلتستان الیون کو 3۔0 گول سے ، غازی کلب نے حیدری کلب کو 1۔0 گول سے ، پونکس کے ٹائیگرز کلب کو 2۔0 گول سے، راوی کلب نے ہمرز کلب کو 2۔1 گول سے شکست دی۔چیمپئن شپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق کھیلے جارہے ہیں۔