مکی آرتھر ابو ظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیاں کو قابو کرنے کیلئے پر یقین

مکی آرتھر ابو ظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیاں کو قابو کرنے کیلئے پر یقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی (آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،پہلے ٹیسٹ میں جیت کے قریب پہنچنے کے باوجود ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی،اچھی چیز یہ تھی کہ پاکستانی کرکٹرز نے میچ ڈرا ہونے کو بھی ہار کے برابر سمجھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط اور پختہ ہوچکے، ٹیم میں یہی کلچر پروان چڑھانا چاہتے ہیں، ابوظہبی ٹیسٹ میں بھرپور تیاری اور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ ابوظہبی میں پوری قوت کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم سے مقابلہ کریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پہلی اننگز میں پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا مجموعہ حاصل کیا، بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے،شراکتیں بھی قائم ہوئیں، بولنگ شاندار رہی،اچھا آغاز کرنے والے کینگروز کو ہم نے کم اسکور تک محدود کیا، ہدف دینے کے بعد بولرز پانچویں روز کی پچ کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے آخری روز میں نے سرفراز احمد کو محمد عباس اور یاسر شاہ کے ساتھ بولنگ کا آغاز کرنے کاکہا تھا، دونوں ورلڈ کلاس بولرز کا کمبی نیشن کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرتا لیکن کپتان نے سینئرز کے مشورے سے وہاب ریاض کو گیند تھمائی، اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ پچ پر نشانات کی وجہ سے سینئر پیسر کو ریورس سوئنگ میں مدد مل سکتی تھی، میرا خیال ہے کہ ہمیں ابتدا میں اپنے بہترین بولرز محمد عباس اور یاسر شاہ پر انحصار کرتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کرنا چاہیے تھا۔ایک سوال پر کوچ نے کہا کہ امام الحق بڑی اچھی فارم میں تھے،ان کی انجری کا ٹیم کو نقصان ہوا لیکن اب اوپنر کی جگہ کسی اور کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ہمارے پلیئرز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،ابوظہبی میں کینگروز کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ شاندار فائٹ کرنے والے کینگروز نے ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ابوظہبی ٹیسٹ میں بھرپور تیاری اور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔