پرتھوی شاہ ڈیبیومیں سیریز ایوارڈ جیتنے والے چوتھے بھارتی

پرتھوی شاہ ڈیبیومیں سیریز ایوارڈ جیتنے والے چوتھے بھارتی

حیدرآباد(اے پی پی) پرتھوی شاہ ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے والے بھارت کے چوتھے اور مجموعی طور پر دسویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مین آف دی سیریزایوارڈ جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا، بھارت کی جانب سے اس سے قبل سارو گنگولی، ایشون اور روہت شرما بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے جیکس روڈلف، ورنن فلینڈر، آسٹریلیا کے سٹورٹ کلارک اور جیمز پیٹنسن، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز کو بھی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشون اور روہت شرما نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈز جیتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی