القائم کلب نے اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

القائم کلب نے اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد(آن لائن)القائم کلب نے کارواں کلب کو 8۔7 پنلٹی ککس سے ہرا کر اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری کبیر ، صدر پی ٹی آئی یونین کونسل 22 تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر القائم کلب کے صدر شہزاد ندیم عبداللہ، مرزا حارث بیگ،ملک قیصر چوہدری، قدیر ملک اور آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، این آئی ایچ فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں القائم کلب نے کارواں کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 1۔1 گول سے برابر رہا۔میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس پر فاتح ٹیم نے سات اور کارواں کلب نے چھ گول کئے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ نے ’’میڈیا‘‘کو بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیاجن میں ینگسٹرز کلب، حیدری کلب، القائم کلب بلیو، ذیشان کلب، یوتھ پاور کلب، گنگال کلب، القائم کلب وائٹ، اکبر کلب، بی کے یونائیٹڈ کلب، کارواں کلب، جی ایٹ یونائیٹڈ کلب، ایورگرین کلب، پونا کلب، غوری کلب، بولان کلب ، شکری کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، ایلیٹ کلب اور پاک سپورٹنگ کلب شامل تھیں۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری کبیر ، صدر پی ٹی آئی یونین کونسل 22 تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر القائم کلب کے صدر شہزاد ندیم عبداللہ، مرزا حارث بیگ،ملک قیصر چوہدری، قدیر ملک اور آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی