وسیم اکرم اورمصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ

وسیم اکرم اورمصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور مصباح الحق کو پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس میٹنگ کے دوران کرکٹ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی بنانے سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں سے مشاورت کے بعد ماضی کے عظیم کھلاڑیوں وسیم اکرم اور مصباح الحق کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وسیم اکرم پاکستان کی طرف سے104ٹیسٹ، 356 ایک روزہ اور 5 ٹوئنٹی20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ مصباح الحق کو گرین شرٹس کی طرف سے 75 ٹیسٹ، 162 ایک روزہ اور 39 ٹوئنٹی20 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔