سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 17اکتوبر کو کھیلا جائیگا

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 17اکتوبر کو کھیلا جائیگا

دمبولا(آئی این پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا تیسراایک روزہ میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ، پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کیخلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی