یوتھ فار کشمیر کے تحت گول میزکانفرنس،کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کرنیکاا علان

یوتھ فار کشمیر کے تحت گول میزکانفرنس،کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس ایوان کشمیر لاہور میں ہوئی۔ صدارت چیف آگنائزر YFK طارق احسان غوری نے کی۔کانفرنس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں کرائے جانے والے نام نہاد انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ بھارتی حکمران وادی کشمیرمیں 8 لاکھ سیکورٹی فورسز تعینات کر کے جیل بنا رہے ہیں لوگوں کو بلاجواز گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ رجا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں ڈھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی کئی ہے۔

کشمیری ان انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیرہوں کا فقط اہک ہی مطالبہ ہے جس میں مسئلہ کشمیر کا حل پنیاں ہیکہ اقوام۔متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔ گول میز کانفرنس میں مسلم لیگ کے ساجد چوہان۔ پیپلز پارٹی کے شیخ عرفان احمد ایڈوکیٹ۔ پی ٹی آئی کے شیراز چیمہ۔ جماعت اسلامی کے ندیم بارا۔ مسلم لیگ ق کے سہیل چیمہ اور دختران کشمیر کی ڈاکٹر رابعہ خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔