تحریک انصافعوام کے تمام مسائل حل کرے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعوام کے تمام مسائل حل کرے گی،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کرے گی اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار عمران خان جیسی ایماندار قیادت عمران خان اقتدار میں آئی ہے۔

جو اللہ کی طرف سے ایک نعمت سے کم نہیں۔ کیونکہ اب قوم کو ملک میں خوشحالی، ترقی ہوتی نظر آ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت سے جو کھلواڑ کیا اُس کو سدھارنے میں کچھ وقت درکار ہے عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہترین ٹیم کا انتخاب کر کے قوم کے مستقبل کو اور بھی محفوظ کر دیا ہے خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1