ہیلتھ کمیشن کا کریک ڈاؤن ، ایک ہفتہ میں عطائیوں کے203اڈے سیل

ہیلتھ کمیشن کا کریک ڈاؤن ، ایک ہفتہ میں عطائیوں کے203اڈے سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ ہفتہ میں 915 علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور 203 عطائیوں کے کاروبارسیل کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہورسمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ۔ شیخوپور ہ120، بہاولپور107،فیصل آباد100 ، سرگودھا 95 ،گجرانوالہ 93،لاہور اور راولپنڈی ہرایک میں 92، ساہیوال 85اور مظفرگڑھ میں59علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق301 عطائیت کے اڈوں پر دوسرے کاروبار شروع کردیے گئے ہیں ۔سب سے زیادہ34 اڈے شیخوپورہ، گجرانوالہ 30،ساہیوال 25،فیصل آباد23،بہاولپور20،سرگودھااورراولپنڈی ہرایک میں19،لاہور10 اور مظفرگڑھ میں نوبند کیے گئے،جو غیر قا نو نی طو ر پر مختلف اقسا م کی صحت کی سہولیا ت مہیا کر رہے تھے۔واضح رہے کہ اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 16,200سے زائد عطائیوں کے اڈے سربمہر کیے ہیں۔