حکمران ناموس رسالتؐ ترمیمی بل فوری واپس لیں،قاری زوار بہادر

حکمران ناموس رسالتؐ ترمیمی بل فوری واپس لیں،قاری زوار بہادر

لاہور (جنرل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادرنے داروغہ والاجامعہ مسجد رحمت میں جمعیت علماء پاکستان کے سابق رہنماء مولانا قاری منظوراحمد جماعتی سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت بل کے متعلق وزیر اعظم یا وزیر مذہبی امور اس متنازعہ بل کو فوراًواپس لینے کا اعلان کریں تاکہ ملکی حالات کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ 20روز قبل حکومتی وزراء نے متنازعہ بل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا مگر بد قسمتی سے چند روز قبل اس بل کو کمیٹی اجلاس میں دوبارہ زیربحث لایاگیا۔گزشتہ روز قائد ایوان شبلی فرازنے اسکی واپسی کاا اعلان دوبارہ کیا لیکن عوام ایسے نا مکمل اقدامات سے مطمئن نہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیش کردہ نیامجوزہ ترمیمی بل قانون ناموس رسالت کو غیرمؤثربنانے کی نئی سازش ہے۔

،توہین رسالت کیس کے طریقہ اندراج کو مشکل سے مشکل ترین بنانا توہین رسالت کے مجرموں کوتحفظ فراہم کرنے اورانہیں قانونی سزائے موت سے بچانے کے مترادف ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1