مسلم لیگ(ن) عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،کنول نعمان

مسلم لیگ(ن) عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،کنول نعمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ،کامرس رپورٹر،نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کنول نعمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اب تک کی کارکردگی سب کے سامنے ہے عوام کو ان سے کوئی ریلیف نہیں مل سکتا ملک نواز شریف کی قیادت میں ہی ترقی کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی واحد جماعت ہے جوعوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امید ہے کہ ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان مستلم لیگ بر سر اقتدار آئے گی ۔