فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلافورزیاں روکی جائیں،عرفان بھلہ
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اورسینئروکیل چوہدری محمد عرفان بھلا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ نے فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اورآئے روزکمین گاہوں میں بے گناہوں کے قتل وغارت کونہ روکاتودنیاکی سلامتی اورامن و بقا کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہماری بہادر افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔
آج بھی ہماری فوج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارت ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے جب بھی انڈیا میں اندرونی خلفشاربڑھتا ہے تو وہ انکا الزام پاکستان پر لگا کر اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کبھی حملے کی دھمکیاں دیتا ہے اور کبھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرتا ہے مگر پاکستان ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی انتہا پسندی تمام انسانی حدود سے تجاوز کر رہی ہے‘ پاک فوج قوم کی امنگوں کے مطابق جواب دے رہی ہے مودی کو ہر بار منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ بزدل انڈین فوج پاکستان کی جری اور بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی، بھارت کی دھمکیاں پاکستان کی افواج اور عوام کو مرغوب نہیں کرسکتیں پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا نوٹس لے اوراسے بندکرائے ۔