دیہی خواتین اور ہاتھ دھونے کے عالمی دن آج منائے جائیں گے

دیہی خواتین اور ہاتھ دھونے کے عالمی دن آج منائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین اور ہاتھ دھونے کا عالمی دن آج (پیر) کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف اور ہاتھ دھو کر بیماریوں سے بچنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔جس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔