حکومت آئی ایم ایف سے قرض بحران ختم کرنے کیلئے لے رہی ہے،محمد امجد
فیروزوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف پی پی 144شاہدرہ کے سینئر رہنما محمدامجد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ اپنی سیاسی اجارہ داری یاعیاشی کیلئے نہیں بلکہ قومی معیشت کو سنبھالا دینے اور عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے لینے جارہی ہے موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز لیگ کے دور میں ہونیوالے غیر ملکی معاہدے ہیں جن کی وجہ سے آج عوام کیلئے نت نئی مشکلات اور مسائل کھڑے ہیں جن کو حل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پوری دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ کمر بستہ ہوکر کام کررہے ہیں عالمی کرپٹ مافیا عمران خان کی حکومت کو ناکام کرنے کیلئے نت نئی سازشیں کررہا ہے۔