پرائیویٹ سکولز کوٹ عبدالمالک کے وفد کی رجسٹرار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ ملاقات

پرائیویٹ سکولز کوٹ عبدالمالک کے وفد کی رجسٹرار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) پرائیویٹ سکولز کوٹ عبدالمالک اور شرقپور خورد ایک وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپور ہ کے رجسٹرار امتحانات رانا محمد ایوب طارق سے ملاقات کی ۔ وفد میں اسد علی ، کاشف ،نصیر اور مبشر علی و غیر ہ شامل تھے۔ رانا محمد ایوب طارق نے پرائیویٹ سکولز کے وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم 15اکتوبر سے اپنے قریبی (Ecc) ایگزامینیشن کلسٹر سنٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15نومبر2018ء ہے امید واروں کے کوائف مکمل کرنے کے بعد داخلہ فارم اسی ایگزامینیشن کلسٹر سنٹر میں جمع کرانے ہوں گے رجسٹرار رانا محمدایوب طارق نے بتایا کہ داخلہ فارم فری ہیں کوئی ایڈمیشن فیس نہیں ہے پرائیویٹ سکول کے وفدنے محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقبول احمد شاکر ،رجسٹرار امتحانات رانا محمد ایوب طارق ،پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کے انچارج میاں لیاقت علی و دیگر سٹاف کی طرف سے اساتذہ اور طلباو طالبات کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1