تبدیلی کا نعرہ لگانے والے دو ماہ میں ہی فلاپ ہو گئے،رانا تنویر

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے دو ماہ میں ہی فلاپ ہو گئے،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے سینئرمرکزی رہنما راناتنویرحسین نے کہا تبدیلی کانعرہ لگانے والی حکومت دوماہ میں ہی فلاپ ہوگئی ،اوریوٹرن کے ماسٹر کا 50لاکھ گھر دینے کا اعلان بھی یوٹرن ثابت ہوگا 100 روز ہ پلان کے پہلے 50 دنوں میں پاک وطن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کرکے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ورہنما مسلم لیگ راناافضال حسین ،رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف ،رکن صوبائی اسمبلی پیرمحمداشرف رسول ،حکیم محمدسلیم ،حاجی ظفراحمدمظفر،میاں مشتاق احمد اورپارٹی کے دیگر سرگرم ارکان بھی موجود تھے۔


کن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہاکہ تحریک انصاف کو اقتدار میںآئے 50 روز سے اوپر ہوگئے ہیں عمران خان ایک فیصد بھی عوام سے کئے گئے وعدے پر عمل نہیں کرسکے جبکہ روپے کی بے قدری نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ہے میاں نواز شریف نے جس جرات ،بہادری اور فہم وفراست کی سیاست کرکے سی پیک منصوبہ کو تیز رفتار ی سے مکمل کروانے کیلئے جدوجہد کی ہے قوم اس کی تکمیل بھی دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے دوست ملک پاک چین سے مزید مضبوط تعلقات بھی مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہاموجودہ حکومت امریکی دباؤ کا شکار ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا غریب عوام کی باتیں کرنیوالے یوٹرن خان نے مہنگائی کا طوفان کھڑاکردیاہے۔بجلی گیس پٹرول اورگھریلو صارفین کی خوردونوش کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ڈالرکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عمران خان عوام دشمن پالیسیوں سے ظاہرہوتاہے وہ پاکستان کیلئے نہیں بلکہ کسی اورکے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں پی ٹی آئی حکومت سے ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملابلکہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے انتقام لیاجارہاہے۔حکومت کے تمام منفی عوام ناکام بنادیں گے۔