پی ایچ اے کا ضمنی انتخابات کیلئے لگائے جانیوالے بینرز اور فیلکس آج اتارنے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر) پی ایچ اے کا لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے لگائے جانیوالے بینرز اور فیلکس آج اتارنے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق آج سوموار کو لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے لگائے جانیوالے بینرز اور فیلکسز کو پی ایچ اے کا عملہ اتار دے گا جسکے لیے صبح سویر ے ہی کاروائی کا آغاز کر دیا جائیگا ۔