اثاثوں کے ریکوری یونٹ کے لیے تین نام فائنل
اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے اثاثوں کے ریکوری یونٹ کیلئے 3ارکان کے نام فائنل کرلیے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
حوالے سے بتایا کہ ریکوری یونٹ میں ایف آئی اے، نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کے نمائندے ہوں گے۔ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر ہوں گے جبکہ نیب کے عرفان منگی اور ایف آئی اے کے ڈاکٹر رضوان بھی شامل ہیں ، تاہم یونٹ میں اسٹیٹ بینک کی نامزدگی کا انتظار ہے ۔
نام فائنل