عوام حکومت کے 100روزہ پلان کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں،اشرف بھٹی

عوام حکومت کے 100روزہ پلان کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے 100روز کے اقدامات کو بڑی توجہ اور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کے پلان میں عوام کو ریلیف دینے کا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔

اسی وجہ سے عوام پر مہنگائی کرنے کی بمباری روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے بجلی ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے اسکے باوجود آئی ایم ایف کے در دولت پر بھی حاضری دی جارہی ہے عوام کدھر جائیں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور اوپر مزید قرض کا بوجھ ڈالا جارہا ہے کیا یہی ان کا نیا پاکستان ہے جس کا ڈھنڈورا پانچ سال سے پیٹا جارہا تھا؟انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا اب ضرورت اس امر کی ہے کہا ن سے چھٹکارا ھاصل کیا جائے اور عوام نے ان کو ووٹ نہ دیکر ان سے بدلہ لے لیا ہے اور ان کو بتا دیا ہے کہ یہ کتنے غلط ہیں اور ان کی پالیساں کتنی غلط ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1