سکالرز کالج کے چیئرمین پروفیسر سید خورشید عالم انتقال کر گئے

سکالرز کالج کے چیئرمین پروفیسر سید خورشید عالم انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق پروفیسر اور سکالرز کالج آف کامرس شادمان کے بانی چیئرمین پروفیسر سید خورشید عالم مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ، انہیں میاں میر صاحب قبرستان مصطفےٰ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ ہربنس پورہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انہیں ہفتہ کے روز طبیعت خراب ہونے پر پہلے پی آئی سی اور بعدازاں سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کا شمار ملک کے معروف اساتذہ میں ہوتا تھا جنہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے آغاز اور ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ پروفیسر سید خورشید عالم نے بیوہ ڈاکٹر ناصرہ خورشید ، صاحبزادہ سید کاشف خورشید ،دو صاحبزادیاں ضوفشاں اور کہکشاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ رسم قل کل بروز منگل صبح 8بجے ان کی رہائش گاہ واقع خورشید ہاؤس مین کینال روڈ ہربنس پورہ میں ادا کی جائے گی۔


اس موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا 9 بجے صبح ہو گی۔