ریلوے سٹیشنوں کی چیکنگ ‘ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے دورے کا شیڈول تیار
ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی ملتان ڈویژن کے معائنہ سے قبل ریلوے انتظامیہ ملتان نے مذکورہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
سٹیشنوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایف جی آئی آر دوست لغاری ملتان ڈویژن کے دو روزہ دورے پر23اکتوبر کو آئیں گے جنہوں نے خان پور سے ملتان اور دوسرے روز لودھراں سے پاکپتن ریلوے سیکشن کا معائنہ کرنا ہے۔ تاہم ان کے آنے سے قبل ڈی ایس امیر محمد داؤد پوتا، ڈپٹی ڈی ایس اطہر ریاض ان سٹیشنوں پر ریلوے سسٹم کا دو روزہ معائنہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔
شیڈول