مہر ایکسپریس حادثہ کیس ‘ انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

مہر ایکسپریس حادثہ کیس ‘ انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

ملتان (خصوصی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے مہر ایکسپریس حادثہ کیس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کی انکوائری کے لئے اسسٹنٹ افسروں کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن شاہ عالم اور پنج گرائیں کے درمیان پٹڑی سے اتر گیا تھا۔ جس کے امدادی کام پر4گھنٹے لگ گئے تھے۔تاہم حادثے کی وجوہات اور ذمہ داری کے لئے ریلوے انتظامیہ ملتان نے3اسسٹنٹ افسران کو انکوائری کے لئے تعینات کردیا ہے جو ایک ہفتہ میں حادثہ کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔

کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر