خواتین ووٹرز کے 10 فیصد سے کم ووٹ پر نتیجہ کالعدم ہو جائیگا،ترجمان الیکشن کمیشن

خواتین ووٹرز کے 10 فیصد سے کم ووٹ پر نتیجہ کالعدم ہو جائیگا،ترجمان الیکشن ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے ضمنی الیکشن کے دوران جن حلقوں میں خواتین ووٹرز کے ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہوئی تو ان حلقوں کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹرن آؤٹ کم ہونے پر نتیجہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن نو کے تحت کالعدم قرار دیا جائے گا۔ رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 261 میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب انتہائی کم ہے ، اگر یہ شرح 10 فیصد سے کم رہی تو ووٹنگ منسوخ کر دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 557 ہے مگر اس کے باوجود ان کے ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ پولنگ کیلئے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی جانب سے وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول