دو محکموں میں لڑائی سے لیڈیز پارک کھنڈر ، تفریح سہولتیں ختم شہریوں کا احتجاج

دو محکموں میں لڑائی سے لیڈیز پارک کھنڈر ، تفریح سہولتیں ختم شہریوں کا احتجاج

بہاول پور(بیورورپورٹ) ٹرسٹ کالونی پارک کنٹونمنٹ اورکارپوریشن کی لڑائی میں تباہی کے دہانہ پرپہنچ گیا ‘کروڑوں روپے مالیت سے تعمیرہونیوالا ٹرسٹ کالونی لیڈیزپارک میں2 سال 10 ماہ سے بجلی اورپانی بند‘درجنوں درخت سوکھ گئے ‘گھاس تفصیل کے مطابق ٹرسٹ کالونی بہاول پورمیں سابق ضلعی ناظم طارق بشیرچیمہ کے دورمیں کروڑوں روپے مالیت سے تعمیرہونے والا لیڈیزپارک آخری سانسیں لے رہاہے گذشتہ2 سال دس ماہ سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے باہمی جھگڑے کے باعث پارک کی دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے1 سال دس ماہ سے پارک کی بجلی کابل ادانہ کرنے کی وجہ سے پارک کی بجلی منقطع ہے جس کے باعث پارک کے درخت اورگھاس پانی سے محروم ہیں پانی نہ ملنے کے باعث پارک کی تقریباتمام گھاس ختم ہوچکی ہے جبکہ اکثردرخت بھی سوکھ چکے ہیں پارک نے نصب پینے کے پانی کے دوعددکولر بھی پانی نہ ہونے کے باعث بند ہیں جبکہ پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بنچ ‘بجلی کے پول ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں پارک میں پودوں اورپلاٹس کوپانی فراہم کرنے کیلئے پورے پارک میں جگہ جگہ پوائنٹس نصب تھے جوکہ اب ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں پانی نہ ہونے کے باعث گھاس ختم ہوچکی ہے اورخودروجنگلی گھاس جگہ جگہ اگ چکی ہے ٹرسٹ کالونی کے رہائشیوں عاصم اختر‘ عاطف اختر‘ اورنگزیب‘ جہاں زیب‘ عبداللہ ‘ شہریار‘محمدعلی‘ محمدعثمان‘ محمدمحتشم عظیم ‘ حسن عظیم ودیگرنے بتایا کہ ٹرسٹ کالونی لیڈیز پارک کالونی کاواحدپارک ہے جہاں کالونی کے رہائشی سیروتفریح کیلئے آتے تھے لیکن جب سے کنٹونمنٹ اورکارپوریشن کے باہمی جھگڑے کے باعث پارک کی بجلی اورپانی منقطع ہواہے پارک اجڑگیاہے انہوں نے کمشنر بہاول پور ‘ڈی سی بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اورپارک کی بجلی بحال کرکے پودوں اوردرختوں کوپانی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔3

مزید : ملتان صفحہ آخر