تین روزہ تھل جیپ ریلی 16نو مبر اسے شروع، شیڈول تیار
ملتان (خصوصی رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کی طرف سے پہلی تھل جیپ ریلی کا مکمل پروگرام جاری کردیاگیا ہے۔پروگرام کے مطابق تین روزہ تھل جیپ ریلی 16نومبر سے شروع ہورہی ہے۔ پہلے روز (16نومبر) مظفرگڑھ میں گاڑیوں کی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
رجسٹریشن،گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کے علاوہ ڈرائیورز اور نیوی گیٹرز کامیڈیکل چیک اپ ہوگا جبکہ 17نومبر کو160 کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔18نومبر(اتوار) کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ریس شروع ہوگی۔چھانگا مانگا ٹیلہ سے شروع ہونے والی ریس کا ٹریک180کلومیٹر طویل ہوگا جومظفرگڑھ اورلیہ کے علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ تقسیم انعامات کی تقریبات اسی روزشام ساڑھے چھ بجے سے لیکر رات نوبجے تک فیصل سٹیڈیم جمنیزیم ہال میں منعقد ہوگی۔