ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہت کم رہا

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہت کم رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ،کامرس رپورٹر،نیوز رپورٹر)ضمنی انتخابات کے موقع پر ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہت کم رہا اور جنرل انتخابات کی نسبت اس مرتبہ بہت کم تعداد میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اس موقع پر امیدوار بھی خاصے پریشان نظر آئے اور انہوں نے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کررکھے تھے چھٹی کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد دیر سے اٹھتی ہے اور ناشنہ کرکے فار غ ہوتی ہے دوپہر کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا خاصا رش نظر آیا جبکہ اس سے قبل پولنگ اسٹیشنز ویران ہی نظر آئے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر امیدواروں کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے جہاں پرامیدواروں کو ان کی پرچی کی فراہمی جاری کی جارہی تھی جبکہ ہر امیدوار کے کارکن اس موقع پر ووٹرز کو اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے قابل کرنے کی کوششوں میں نظر آئے اس موقع پر کئی افراد کو اپنے ووٹ کی تلاش میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

صفحہ اول -