پی پی 272‘دولہا کی ڈھول کی تھاپ پر پولنگ سٹیشن انٹری ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بارات روانہ ہوگئی
جتوئی ( نامہ نگار) دولہا ڈھول اور بارات کے ساتھ ووٹ ڈالنے ڈمر والہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گیا حلقہ پی پی 272 ضمنی الیکشن میں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
دولہا مدثر اپنی شادی چھوڑ کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا ڈمر والا میں کا رہائشی مدثر ووٹ کاسٹ کرنے لیے پرجوش انداز میں ڈھول سمیت پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گیا۔میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے دولہا مدثر نے کہا کہ ووٹ قومی فریضہ اور قومی امانت ہے اس لیے شادی جیسے خوشی کے موقع پر ووٹ ڈالنے آیا ہو" مجھے امید ہے میں نے جسے ووٹ دیا ہے وہی جیتے گا قومی فریضے اور قومی امانت ووٹ کو ہر حال میں کاسٹ کرنا چاہیے ۔