عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی الیکشن کیلئے اہم رہنما بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے پولنگ سٹیشن موہڑہ میں ووٹ ڈالا،خواجہ سعدرفیق نے لاہور، چودھری شجاعت حسین نے گجرات اور مصطفی کمال نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن موہڑہ نور سکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعدرفیق ایف بلاک پولنگ سٹیشن نمبر چھ پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سعد رفیق کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے بھی ووٹ ڈال دیا۔مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے اپنے آبائی علاقے این اے 69 گجرات میں ووٹ ڈالا، این اے 63 ٹیکسلا میں تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے ووٹ کاسٹ کیا۔پی پی 292 ڈی جی خان پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اویس خان لغاری نے بھی ووٹ کاسٹ کرلیا، تحریک انصاف کے این اے 243 کراچی سے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا ووٹ گلشن کالج میں ڈالا، پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی اسی حلقے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرتے رہے۔اس کے علاوہ کراچی سے ایم کیوایم کے امیدوار عامر چشتی نے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں ووٹ کاسٹ کیا،گجرات حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار مونس الٰہی نے گورنمنٹ اسکول ستارہ گڑھ میں ووٹ کاسٹ کیا،اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے پولنگ اسٹیشن ہائی اسکول مرغز صوابی میں ووٹ ڈالااوروزیردفاع پرویز خٹک نے پی کے 64 کے لیے مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -