لاہور ہائی کورٹ : ماتحت 40ججز کے تبادلے

لاہور ہائی کورٹ : ماتحت 40ججز کے تبادلے

خان پور (نامہ نگار )لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت 40 ججز کے تبادلے کر دیئے گئے تبدیل ہونے والوں میں 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

15 ایڈیشنل سیشن اور 21 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں لاہور ہائی کورٹ سے جاری ہونے والی نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر نواز کو خوشاب سے لا ہور،محمد منصور زمان گوجرانوالہ سے خوشاب ،چوہدری محمد انوارالحق راجن پور سے لاہور ،محمد یار ولانہ لاہور سے راجن پور تعینات کر دیئے گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن ججز میں نوید خالق بورے والا سے قصور،اعجاز رضا جھنگ سے راولپنڈی ،محمد کلیم خان فیصل آباد سے لا ہور،فیض الحسن پاکپتن سے فیصل آباد ،حاکم خان راجن پور سے فیصل آباد ،عمران شفیع خان پور سے ملتان ،مسعود احمد وڑائچ ملتان سے راولپنڈی، شعیب انور قریشی قصور سے پاکپتن، محمد حسیب الرحمن خان لاہور سے بوریوالا، محمد سجاد حسین خان میانوالی سے راجن پور، اجمل خان راجہ راولپنڈی سے میانوالی ، اظہر اقبال رانجھا لاہور سے فیصل آباد، انوار اللہ لاہور سے فیصل آباد، محمد اختر بھٹی جتوئی سے خان پور جبکہ قمر سلطان راولپنڈی سے فیصل آباد ٹرانسفر کر دیئے گئے اسی طرح تبدیل ہونے والے 21 سول ججز میں مس شگفتہ شفیق اور حافظ سلیم خانیوال سے شیخوپورہ، محمد نعیم جہانیاں سے فیصل آباد، ریحان سبطین رحیم یار خان سے کبیر والا، محمد یٰسین جڑانوالا سے ڈسکہ، محمد احمد ہارون آباد سے لاہور، علی حسن جھنگ سے حافظ آباد محمد وسیم لاہور سے گوجرانوالہ، مس طاہرہ شریف لاہور سے گجرات، مظہر گیلانی ڈیرہ غازی خان سے کہروڑ پکا، مس مہوش فاطمہ انصاری اٹک سے راولپنڈی، مس کومل تبسم مظفر گڑھ سے ملتان، رضوان احمد شیخوپورہ سے خانیوال، عثمان محمود فیصل آباد سے جہانیاں حافظ محمد زبیر کبیر والا سے رحیم یار خان، محمد عرفان ڈسکہ سے جڑانوالہ، الیاس رضا ناصر حافظ آباد سے جھنگ، سادات رسول گوجرانوالہ سے سرگودھا، محمد سرور عاشق کہروڑ پکا سے ڈیرہ غازی خان، مظہر اقبال راولپنڈی سے اٹک جبکہ رب نواز قاری ملتان سے مظفر گڑھ شامل ہیں دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تبدیل ہونے والے ججز کو ہر حال میں 19 اکتوبر تک اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضری کا پابند بنایا گیا ہے ۔

تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر