والدہ فوت ہونیکی تصدیق پر بیٹوں کا نشتر ایمرجنسی میں جھگڑا ‘ توڑ پھوڑ

والدہ فوت ہونیکی تصدیق پر بیٹوں کا نشتر ایمرجنسی میں جھگڑا ‘ توڑ پھوڑ

ملتان ( خبر نگار خصوصی)نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مردہ حالت میں لائی گئی خاتون کے بیٹوں نے جھگڑاشروع کردیا ، وارڈ میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

توڑ پھوڑ کی جس پر سکیورٹی گارڈزنے انہیں پکڑ کرپولیس تھا نہ کینٹ کے حوالے کردیا ، بتایا جاتاہے کہ امیرآباد ملتان کے رہائشی اجمل اور اکمل اپنی والدہ شمیم اختر کو مردہ حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں لائے ، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وجاہت نے انہیں چیک اپ کے بتایا کہ آپکی والدہ فوت ہوچکی ہیں مگر دونوں بیٹوں نے جھگڑاشروع کردیا، ایمرجنسی وارڈ کے تین دروازے کے شیشے توڑدیئے، ڈاکٹروں کے سامنے رکھی میز اور کرسیاں اٹھا کر پھینک دی ، جھگڑے کی اطلاع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ سکیورٹی سپروائزر محمد طاہر ، سکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ گئے ،چیف سکیورٹی آفیسر کیپٹن (ر) صباحت شہر نے پولیس تھا نہ کینٹ میں کار سر کار میں مداخلت اور توڑ پھوڑکے الزام کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی۔

جھگڑا ‘ توڑ پھوڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر