سابق ادوار ،میں غلط پالیساں بنا کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا ، عثمان بزدار

سابق ادوار ،میں غلط پالیساں بنا کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا ، عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے وعدے پورے کریں گے، موجودہ مشکل وقت عارضی ہے، قوم کی حمایت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ملک و قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلاگیا، مصنوعی اعدادو شمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، آج خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے ملکی مفاد میں ہر فیصلہ کررہی ہے، ہمارے دور میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے، کرپٹ لوگوں سے کرپشن کا پیسہ واپس لیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -