میلاد جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں

میلاد جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام ’’جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کی ضرورت و اہمیت‘‘کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کی پہلی اورمنفرد آل پارٹیز کانفرنس میں معزز مشائخ عظام،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام،سیاسی و (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
سماجی شخصیات،معززین شہر اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میلاد النبی ؐ کا مہینہ پوری امت مسلمہ کیلئے بے پناہ خوشیوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے،ہر مسلمان اپنے انداز میں اپنے نبی کی ولادت کا جشن مناتا ہے۔جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خاطر خواہ اہتمام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے شرکاء جلوس کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے سرکاری انتظامیہ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔آل پارٹیز کانفرنس میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی،قاری احمدمیاں خان نقشبندی،سیدولی محمد شاہ ثانی سرکار،پیر نوید فرید چشتی،پیر مدنی رضوی،خلیفہ ضیاء الدین نقشبندی،ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،علامہ حفیظ اللہ مہروی،ڈاکٹر اکمل مدنی،بابو نفیس انصاری،آصف محمود اخوانی،رانا تصویراحمد،عامر محمود نقشبندی،سلیم عباس صدیقی،علامہ عبدالحنان حیدری،سید علی رضا گردیزی، شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ ظفراقبال صدیقی، ندیم قریشی ایم پی اے،ڈاکٹرعمران مصطفیٰ کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا۔آل پارٹیز کانفرنس میں متحدہ میلاد کونسل کے قائدین رکن الدین ندیم حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،علامہ عزیزالرحمن خان قادری،علامہ قاری غلام شبیر سواگی،ڈاکٹراشرف قریشی ایڈووکیٹ،علامہ حامد الرحمن سلطانی،قاری توفیق حامدی،مرزا ارشدالقادری،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،افضل فرید چشتی،تسلیم عطاری،قاری اعجاز عطاری،حافظ منظورالہی،صاحبزادہ اشرف ملک،حاجی سلیم حامدی،انس نصیرخان،ڈاکٹر طیب ملک،کامران عالم نقشبندی،سلیم قریشی نقشبندی،حافظ بلال،عامر اقبال عادل،مسعود خالد علوی،فیاض حامدی،عرفان حامدی اور دیگر نے شرکت کی۔
کانفرنس