چیف الیکشن کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا

چیف الیکشن کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا ہے۔ اتوار کو ضمنی انتخاب 2018 ء کے انتظام اور نتائج کی ترسیل کیلئے الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا ہے۔ اس موقع پر نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود رہی۔پریذائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن جبکہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کر نے کااعلان کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ سیٹشنوں میں داخلے سے روکے جانے کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے میڈیا کو پولنگ سٹیشنوں پر روکے جانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اورف ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید :

صفحہ اول -