کوٹ ادو میں یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح : ڈاکٹر شبیر قریشی

کوٹ ادو میں یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح : ڈاکٹر شبیر قریشی

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیرعلی قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں ،سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ڈیرہ پر مختلف فود سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ اد ومیں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا، یونیورسٹی کاقیام اولین ترجیح ہے ، بے روزگاروں کو روزگار مہیا کریں گے ، کرپٹ افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل جلد ہی پالے گا، اس موقع پر ملک طاہر محمود پتل، شکور احمد ، افضل ملہی ایڈووکیٹ ، مخدوم شفیق الرحمن ، غلام شبیر گوگانی ، ملک صابر حسین ارائیں ، اعجاز خان رند سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر