تحصیل لیاقت پور کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کریں گے : سید مبین احمد

تحصیل لیاقت پور کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کریں گے : سید مبین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے جلد نکال لیں گے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں تحصیل لیاقت پور کی پسماندگی اور محرمیوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ایم این اے مخدوم سید مبین احمد نے سماجی و سیاسی شخصیت مخدوم سید احسن رضوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل لیاقت پور میں میگا پراجیکٹ پر بہت جلد کام شروع ہوگا جس سے تحصیل لیاقت کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی تحصیل لیاقت پور کی تمام یونین کونسلز میں ریکاڑ ترقیاتی کام کرائیں جائیں گے تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کا مکمل تہیہ کر رکھاہے اس موقع پر مخدوم سید اسد ریاض،سید آصف نقوی ،رانا ہارون عباس بھی موجود تھے ۔