اوپن ڈور پالیسی سے مسائل ختم، عوام کوفوری ریلیف ملے گا، میا ں شفیع محمد

اوپن ڈور پالیسی سے مسائل ختم، عوام کوفوری ریلیف ملے گا، میا ں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ( تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے حلقہ 258کے ممبران ضلع کونسل اور عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی سے مسائل کا خاتمہ اور عوام کو ریلیف ملے گا پنجاب حکو مت (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کی پالیسی ہے کے ضلع اور تحصیل کے تمام محکموں کے افسران اپنے دروازِکھلے رکھیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے میاں شفیع محمد نے ممبران ضلع کونسل اور عمائدین علاقہ ہدایات دیں کہ دفاتر میں جا کر افیسران سے ملاقاتیں کر کے عوام کے مسائل حل کروائیں انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے پر چی سسٹم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا اور عام آدمی کی ہر محکمہ کے افیسرتک رسائی ہو ں اور وہ جاکر اپنا مسلہ بیان کر سکیں گا ضلع اور تحصیل میں بیٹھے محکمو ں کے سربراہان محنتی اور بااخلاق ہیں اور وہ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اس موقع پر ممبران ضلع کونسل سردار مشرف خان جتوئی،ملک کامران معین ،ملک محمد اختر ،جام انور علی لاڑ ،جام عرض محمد لاڑ ،میاں ظفر ،سہیل ظفر عطاء،جام عیسیٰ، میاں فیض رسول،رئیس منور حسین ،رئیس آفتاب احمد ،جام فیاض لاڑ ،ارشاد خان سرائی ،ڈاکٹر فیصل جمیل ،رازق خان جتوئی ،ایاز خان چانڈیہ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔
مسائل ختم