سرکاری کوارٹرز پر با اثر ریٹائرڈ ملازمین قابض ، انتظامیہ ’’فیوز‘‘

سرکاری کوارٹرز پر با اثر ریٹائرڈ ملازمین قابض ، انتظامیہ ’’فیوز‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)واپڈا کالونی خانیوال روڈ میں سرکاری کوارٹرزپر بااثر ریٹائر ملازمین نے پنجے گاڑ رکھے ہیں‘ سیاسی افراد کی پشت پناہی کے باعث میپکو انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے‘ مستحق ملازمین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واپڈا کالونی خانیوال روڈ میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
سرکاری کوارٹرز کابا اثر ملازمین نے ریٹائرمنٹ کے باوجود قبضہ نہیں چھوڑا۔25‘25سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہیں ۔ سیاسی افراد کی سرپرستی کے باعث میپکو انتظامیہ رولز پر عملدرآمد کرانے سے گریزاں ہیں۔ رولز کے مطابق اسسٹنٹ لائن مین کو سرکاری کوارٹرالاٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن مختلف با اثر ریٹائر ہو چکے ہیں مگر وہ سرکاری کوارٹرز کا قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرا ئع کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ جام محمد آصف نے ریٹائر ہونے کے بعد سرکاری کوارٹر کا قبضہ نہیں چھوڑا۔ اپنے اے ایل ایم بیٹے خادم حسین کے نام پرغیر قانونی طورپر کوارٹر الاٹ کرالیاہے ۔لائن سپرنٹنڈنٹ رانا محمد افضل عرصہ قبل ریٹائر ہو کر لاہور شفٹ ہو گیا مگر اس کا اے ایل ایم بیٹا اجمل سرکاری کوارٹر پر قابض ہے۔ ڈرائیور خان محمد ریٹائر ہو چکاہے مگر اس کا بیٹا بابر ملک میٹر ریڈر سرکاری کوارٹررپر قابض ہے۔اس طرح مختلف درجنوں افراد ہیں جو سرکاری کوارٹرز پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں جبکہ مستحق ملازمین سرکاری رہائش گاہ سے محروم ہیں اور سفارش نہ ہونے کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔مستحق ملازمین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کوارٹرز کی بندر بانٹ کا نوٹس لیں اور غیر قانونی طور پر قابض افراد کو بے دخل کریں اور مستحق ملازمین کو سرکاری کوارٹرز الاٹ کریں۔اس بارے میں میپکو حکام کا کہنا ہے کہ کوارٹرز رولز کے مطابق الاٹ کئے جاتے ہیں تاہم اس معاملے کو چیک کیاجائے گا ۔