نواز شریف کا کلثوم کے چالیسویں کے بعد متحرک سیاست کا فیصلہ

نواز شریف کا کلثوم کے چالیسویں کے بعد متحرک سیاست کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے تا حیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز کا بیگم کلثوم نواز کے چالیسواں کے بعد سیاسی سر گر میاں شروع کر نے کا فیصلہ ‘پہلے مر حلے میں اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے ‘پنجاب کے مختلف شہروں کے دوروں کا بھی امکان ۔ذرائع کے مطابق نیب کیسوں میں ضمانت کے بعد سے اپنی تمام سیاسی سرگر میاں معطل کر نیوالے (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز نے بیگم کلثوم نواز کے چالیسواں کے بعد سیاسی سر گر میاں شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت پارٹی اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ مختلف تقر یبات میں شر کت کی جائیں گی جبکہ نوازشر یف اور مر یم نواز کاپنجاب کے مختلف شہروں کے دوروں کا بھی امکان ہے تاہم اس بارے میں حتمی حکمت عملی پارٹی اراکین اور عہدیداروں سے مشاورت کے بعد بنائی جائیگی ۔

مزید :

صفحہ اول -